قوم پرست جماعتوں کو حقیقی اور عملی بنیادوں پر ریاستی جبر کے خلاف سیاسی مزاحمت کرنی ہوگی – جاوید مینگل

115

جلا وطن بلوچ قوم پرست رہنما جاوید مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب یہاں سے چار یا پانچ نوجوانوں کو اغوا نہ کیا جاتا ہو یا ان کی مسخ شدہ لاشیں بلوچ عوام کو تحفے میں نہ دی جاتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ بلوچستان میں شاید ہی کوئی ایسا گھر بچا ہو جو پاکستان کی فوج اور اس کی ایجنسیوں کے ظلم و بربریت کا شکار نہ ہوا ہو۔

جاوید مینگل نے کہاکہ ‏قوم پرست جماعتوں کو ریاستی اداروں کے ساتھ چوہے بلی کا کھیل کھیلنے کے بجائے حقیقی اور عملی بنیادوں پر ریاستی جبر کے خلاف سیاسی مزاحمت کرنی چاہیے، ایک نام نہاد ایف آئی آر کو غیر ضروری اہمیت دینے اور لوگوں کی توانائیاں ضائع کرنے کے بجائے اگر جبری لاپتہ افراد کے خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے اور ان کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج میں بیٹھ جاتے تو کیا یہ زیادہ مؤثر نہ ہوتا؟