مختلف شہروں میں موبائل نیٹ ورک بحال ہونا شروع

61

بلوچستان میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات مختلف شہروں میں موبائل سروسز متاثر-

بلوچستان میں محرم الحرام کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس و ریلیاں، سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایف سی و پولیس بھاری تعداد میں تعینات کردی گئی جبکہ رات گئے تک مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل رہی-

محرم الحرام کے موقع پر دارالحکومت کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور عوامی اجتماعات کی سخت جانچ پڑتال سمیت سخت ضابطے نافذ کیے گئے۔ مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے شروع ہو کر امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

پولیس کمشنر کوئٹہ کے مطابق جلوس کے راستوں کی حفاظت کے لیے بلوچستان بھر میں پولیس کی ہزاروں اہلکار تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ راستوں پر حفاظتی چوکیاں قائم کی گئی تھیں، اور شرکاء اور حاضرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ اسٹینڈ بائی پر رہے ہیں-

رات گئے یوم عاشورہ کے جلوس کے اختتام پر حب چوکی کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مبائل نیٹورک بحال ہونا شروع ہوچکا ہے تاہم مختلف شہروں میں تاحال موبائل سروس بحال نہیں ہوسکا ہے-