ریاست بی این پی کا راستہ روکنے کیلئے ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہے – سردار اختر مینگل

194

بی این پی کے زیر اہتمام شہید اصغر خان مینگل فٹبال اسٹیڈیم میں انتخابی جلسہ سے سردار اختر مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جم غفیر نے آج ثابت کردیا کہ نوشکی کا سیٹ بی این پی کے نام ہوگا۔ بی این پی کے امیدوار 8 فروری کا انتظار نہ کریں ابھی سے جیت کی تیاری شروع کریں۔ بی این پی بلوچستان کی واحد جماعت ہے جو بلوچ ننگ و ناموس کی حفاظت کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی این پی کا راستہ روکنے کیلئے ریاست نے بھر پور کوشش کررہی ہے۔ریاست بی این پی کا راستہ روکنے کیلئے ڈیتھ اسکواڈ کے لوگوں کو سپورٹ کررہی ہے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔بلوچ قوم کے دل بھٹو کے ظلم و ستم سے آج بھی زخمی ہے۔ شہید میر لونگ خان پر کیے گئے بھٹو کے مظالم نوشکی کے عوام نہیں بھول سکتے۔ بھٹو کو زندہ دیکھنا ہے تو لاڑکانہ جا کر دیکھیں۔ زرداری نے سندھ کو تباہ کیا اب بلوچستان کی باری ہے۔ بی این پی کے ورکر زرداری کے زر کو اپنے ضمیر سے شکست دیں گے۔

جلسے سے ہاشم نوتیزئی، بابو رحیم مینگل، حاجی میر بہادر خان، میر خورشید جمالدینی، صبیحہ بلوچ، صمند بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کے 4 ارکان نے قومی اسمبلی میں پورے بلوچستان کیلئے آواز بلند کی۔ سردار اختر جان مینگل بلوچستان کے واحد قومی لیڈر ہیں جو بلوچوں کے حقوق جہدوجہد کررہے ہیں۔ آج کے جلسے سے ثابت ہوا کہ بی این پی نوشکی کا تھا اور رہیگا۔ بی این پی نے بلوچستان کے ساحل وسائل کی دفاع اور محکوم اقوام کی ہمیشہ نمائندگی کی ہے۔ بلوچ خواتین بھی قومی تحریک میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔بلوچ طلباءبلوچ قومی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں