خضدار :گیس سلنڈر دھماکہ خاتون دو بچیوں سمیت جانبحق

331

خضدار میں گھریلو گیس سلنڈر دھماکے سے ماں سمیت دو بچیاں جانبحق-

واقعہ خضدار بولان کالونی میں پیش آئی ابتدائی طور پر گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجے میں خاتون سمیت دو بچیاں جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں تھی جنہیں بنیادی طبی امداد کے بعد کراچی ریفر کیا گیا-

کراچی لے جاتے ہوئے وڈھ کے مقام پر دونوں بچیاں جانبحق ہوگئی جبکہ اوتھل کے مقام پر بچیوں کی ماں بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان گھریلو استعمال کیلئے گیس کے دیگر ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھریلو ضروریات کے لئے ایرانی غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرتے ہیں جسکی وجہ سے اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں۔