گراں ناز مری اور بچوں کا قتل سابق وزیر عبدالرحمان کھیتران کے ایماء پر کیا – قاتل کا اعتراف

491

بلوچستان گراناز مری بچے قتل کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے ، قاتل خود منظر عام پر آ گیا اور اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے بارکھان سے تعلق رکھنے والے انعام شاہ نے قاتل بارم خان کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں بارکھان تہرے قتل کیس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ قاتل نے یہ قتل بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کے کہنے پر کئے ہیں۔

انعام شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے پاس جانے کے بجائے ہمارا یہاں پر آنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر ہم ڈائریکٹ پولیس کے پاس جاتے تو معلوم نہیں کہ قاتل کے ساتھ کیا سلوک ہوتا، ہمارا پریس کلب میں آنے کا صرف اور صرف یہ مقصد تھا کہ ہم 24 کروڑ عوام کے سامنے اعتراف کرنا چاہ رہے ہیں کہ قاتل نے یہ سب کچھ مجبوری کی حالت میں کیا ہے اور اس کے بعد ہمارا اگلا لائحہ عمل یہ ہے کہ قاتل خود جا کے خود کو پولیس کے حوالے کریں گے اور اپنے خلاف مقدمہ کا عدالتوں میں سامنا کرینگے، ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کیس کو میرٹ پر دیکھتے ہوئے میرٹ پر فیصلہ دیں گی اور کسی کیساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی