بولان: فائرنگ سے دو لڑکیاں قتل

237

بلوچستان کے علاقے بولان میں گذشتہ روز فائرنگ کرکے دو لڑکیوں کو قتل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ڈھاڈر کے قریب گوٹھ فیض محمد کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے بائیس اور اٹھارہ سال کی مسماۃ (آ) اور (س) کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ تاہم قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

پولیس نے نعشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر میں منتقل کرکے ضابطہ کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائیگا۔