کوئٹہ: زرغون کے پہاڑی سلسلے میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن

1

کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مذکورہ علاقے میں ڈرون حملے کیے گئے جبکہ آج صبح سویرے آپریشن نے مزید شدت اختیار کر لی، جب فوجی ہیلی کاپٹروں نے زرغون پہاڑی سلسلے کے مختلف علاقوں میں مسلسل شیلنگ شروع کی۔

تاہم آپریشن کے دوران جانی نقصانات کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق کل رات دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جبکہ آج صبح کے وقت شدید فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

واضح رہے کہ زرغون کا پہاڑی سلسلہ ماضی میں بھی فوجی آپریشنوں کی زد میں رہا ہے۔