کراچی کے علاقے فقیر کالونی، عمر بلوچ محلہ سے میر اقبال ولد حیدر بلوچ کو 2 اپریل 2026 کی شب تقریباً 11:30 بجے پاکستانی خفیہ اداروں اور کراچی رینجرز کی بڑی تعداد نے گھر کی دیوار پھلانگ کر گرفتار کر لیا۔
لواحقین کے مطابق، اس دوران اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کے تمام افراد کے موبائل فونز بھی ضبط کر لیے گئے۔
لواحقین کے مطابق میر اقبال ابھی تک لاپتہ ہیں اور ان کی موجودگی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ یہ اقدام ایک صریح جبری گمشدگی ہے اور انسانی حقوق اور بنیادی شہری آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ میر اقبال کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ وہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ حکام سے فوری توجہ اور کارروائی کے لیے بھی اپیل کرتے ہیں

















































