پاکستانی فورسز نے ایف سی کیمپ کے قریب گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا، مکینوں کی شکایت۔
بلوچستان کے ضلع سوراب سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 25 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
تحویل میں لیے گئے افراد کے نام تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے سوراب میں ایف سی کیمپ کے قریب واقع آبادی کو خالی کرنے کا حکم دیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر علاقہ خالی نہ کیا گیا تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
مکینوں نے بتایا کہ انہیں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

















































