گوادر: سبزل بلوچ اور غلام قادر کی جبری گمشدگی اور قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بی وائی سی

15

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا ہے کہ سبزل بلوچ اور غلام قادر کی جبری گمشدگی کے بعد ان کے لاشیں برآمد ہونا بلوچ نوجوانوں کے خلاف جاری زیادتیوں اور غیر قانونی قتل کی ایک تسلسل وار مثال ہے۔

بی وائی سی کے مطابق، سبزل بلوچ ولد بدل سکنہ تربت خیرآباد کو 25 جولائی 2025 کو تلار چیک پوسٹ سے ایف سی اہلکاروں نے جبری طور پر لاپتہ کیا جبکہ 1 اپریل 2026 کو اس کا لاش گوادر سے برآمد ہوا۔

اسی طرح، غلام قادر ولد مراد بخش سکنہ گوادر کو 24 نومبر 2025 کو کوسٹ ہسپتال گوادر سے بغیر کسی قانونی کارروائی کے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔ 1 اپریل 2026 کو اس کی لاش گوادر سے برآمد ہوئی۔

بی وائی سی کے مطابق یہ واقعات انسانی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ہر شخص کو قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے اور ریاستی ادارے ان غیر قانونی کارروائیوں کا جوابدہ ہوں۔