کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری سے ایک نوجوان کےجبری گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اہل خانہ اور مقامی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت سلطان سعید کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گزشتہ روز لیاری کے علاقے گل محمد لین سے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلطان سعید کو اس نوعیت کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی انہیں 30 جنوری 2021 کو حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد وہ تقریباً دو سال تک لاپتہ رہے۔ بعد ازاں وہ بازیاب ہو گئے تھے، تاہم اب ایک بار پھر ان کی گمشدگی نے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
















































