کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت، کمبیلا میں مسلح افراد نے بلوچستان اسمبلی کے رکن عاصم کرد گیلو کے کمپنی سائٹ پر حملہ کرکے مشنری و کیمپ کو تباہ کردیا جبکہ بھاری مشنری کو تحویل میں لیکر گئے۔
واقعہ شام کے وقت پیش آیا، دشت کمبیلا میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر عاصم کرد گیلو کے کمپنی سائٹ کو اپنے کنٹرول میں لیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد دو گھنٹے سے زائد مذکورہ مقام پر موجود رہیں۔
مسلح افراد نے بھاری مشنری اور مورچوں کو تباہ کردیا جبکہ ایک بھاری مشنری، ایکسویٹر اپنے ہمراہ لے گئے۔
خیال رہے عاصم کرد گیلو بلوچستان اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ وہ مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ افراد میں شمار کیئے جاتے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے اور حکام نے بھی اس حوالے سے تاحال تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔
خیال رہے آج دشت کے علاقے خاران اور واشک میں دو مختلف واقعات میں پولیس اور پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے اہلکاروں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خاران میں پولیس کی گاڑی پر مسلح حملے کے نتیجے میں حکام نے دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ واشک میں فورسز قافلے پر آئی ای ڈی و مسلح حملے کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔



















































