کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی افسر ہلاک

142

کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر میٹھا خان ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پر بورڈ آفس کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے میٹھا خان کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

میٹھا خان اپنے گھر جا رہے تھے کہ اسی دوران حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں سی ٹی ڈی جعلی مقابلوں اور جبری لاپتہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات کے باعث شہرت رکھتی ہے، جس پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے اس ادارے پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔