کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

10

بلوچستان میں ‏جبری گمشدگیوں کےخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو آج بروز پیر تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کےسامنے 6094 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر کےتعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خکاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے لاپتہ بلوچوں کی ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔