کابل: پاکستانی فضائیہ کے حملے میں منشیات کے بحالی مرکز پر ۲۰۰ سے زائد افراد جاں بحق

1

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز (ڈرگ ری ہیبلیٹیشن ہسپتال) شدید نقصان پہنچا ہے۔

طالبان حکومت کے مطابق اس واقعے میں ۲۰۰ سے زائد مریض جاں بحق اور تقریباً ۲۰۰ دیگر زخمی ہوئے ہیں، اور مرنے کی تعداد مزید بڑھ سکتا ہے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کابل میں واقع بحالی مرکز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ اس حملے میں زیادہ تر متاثرین عام شہری تھے جو علاج کے لیے موجود تھے۔

طالبان حکومت نے اس کارروائی کو افغانستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام تمام تسلیم شدہ انسانی اصولوں کے خلاف اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔