افغانستان کے سپریم کورٹ سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین، مفتی شیخ عبدالروف، کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی فوج کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں مفتی عبدالروف نے پاکستانی علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ “مصلحت پسندی” ترک کریں اور اپنے مؤقف کو واضح کریں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج نے بلوچستان اور دیگر علاقوں میں مقامی آبادیوں پہ ظلم کا بازار گرم رکھا ہے، وہی دوسری طرف کافروں کی خواہش و فرمائش پر افغانستان پہ بمباری شروع کی ہوئی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے پاکستانی حکام کی جانب سے افغانوں کو نمک حرام کہنے کے جواب میں کہا کہ پاکستان فوج نے کون سے مظالم افغانوں پہ نہیں کیا ، افغان وزیر دفاع مولوی عبیداللہ کو دوران حراست قتل کردیا ، استاد یاسر کو گرفتار کرکے لاپتہ کیا جو کہ تاحال لاپتہ ہیں ، مولوی منصور کے قتل میں امریکہ کی معاونت کی ۔
مزید برآں، انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملکی پالیسیوں پر نظرثانی کریں۔













































