واشک، خاران اور قلات کے مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، واشک میں سی پیک روڈ پر واقع تحصیل کے مقام پر مسلح افراد نے فرنٹیئر کور اور اس سے ملحقہ لیویز پوسٹ پر حملہ کیا۔حملہ آوروں نے لیویز پوسٹ کا کنٹرول حاصل کرکے اہلکاروں کو غیر مسلح کر دیا اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔
ادھر خاران کے علاقے برشونکی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھنے والے حافظ ممتاز کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، تاہم فوری طور پر جانی نقصان یا مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
دریں اثنا قلات کے علاقے چپر میں پاکستانی فورسز پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کر رہی تھیں۔
سرکاری حکام کی جانب سے ان واقعات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔













































