خضدار: پاکستانی فوج کے قافلے پر دوسرا حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

57

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فوج کو ایک اور حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملے میں فورسز کو نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

فورسز قافلے کو خضدار کے علاقے انجیرہ میں گھات لگائے مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی جانب دو ایمبولنسز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز اس وقت حملے کا نشانہ بنیں جب وہ سوراب سے مذکورہ علاقے کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔

خیال رہے اس سے قبل سوراب میں فورسز قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ سوراب کسٹم پوسٹ کو مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر اہلکاروں گرفتار اور اسلحہ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔

دریں اثناء خضدار کے علاقے زہری، بلبل میں ایک اور حملے میں پاکستانی فوج کی ٹرک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم تاحال ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔