جھل مگسی: پاکستانی فورسز پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، تین زخمی

1

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، خاران، دالبندین، واشک، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی اور کیچ میں متعدد حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جھل مگسی کے علاقے نورانی روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے مقامی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

ادھر خاران شہر کے سراوان روڈ، ڈیری فارم ایریا میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج، ملٹری انٹیلی جنس آفس، پولیس کے علاوہ ریلوے ٹریکس، پلوں اور گیس پائپ لائنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام نے ان حملوں میں فورسز اہلکاروں کی ہلاکتوں، زخمی ہونے اور سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تصدیق کی ہے۔