تربت: ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر حملہ

0

بلوچستان میں تین روز قبل شروع ہونے والے مربوط حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کے کیمپ، پوسٹیں اور مواصلاتی ڈھانچے نشانہ بنائے گئے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق تربت میں ملٹری انٹیلی جنس کے دفتر پر حملہ کیا گیا، جبکہ سبی کے علاقے مالسوریانی میں ایک مواصلاتی ٹاور کو نامعلوم افراد نے تباہ کر دیا۔

اٹھائیس مارچ سے جاری ان حملوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپوں اور چوکیوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج کے خلاف ہمارے مربوط حملوں کا سلسلہ پوری قوت سے جاری ہے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے منصوبہ بندی کے تحت کیے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

بلوچستان میں اس نوعیت کے حملے گزشتہ برسوں سے وقتاً فوقتاً دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں آزادی پسند مختلف نوعیت کی کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔