بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پاکستانی فورسز اور پولیس کو نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے مرکزی شہر دالبندین میں مسلح افراد کی جانب سے کیے گئے گرنیڈ حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ شہر کے ایک علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے شہرگ میں مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے دوران چوکی پر نصب نگرانی کے کیمرے بھی تباہ کر دیے گئے۔
ادھر ضلع خضدار کے علاقے کنٹان میں بھی گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی ایک چوکی کو نشانہ بنانے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

















































