کوئٹہ: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج جاری

15

بلوچستان میں ‏جبری گمشدگیوں کے خلاف وی بی ایم پی کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ کو تنظیم کے چیرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں 6069 دن مکمل ہوگئے۔

اس دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی، انہوں نے جبری گمشدگیوں کے فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا

انہوں نے کہاکہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز سمجھتا ہے کہ جبری گمشدگیاں ملکی قوانین اور شہریوں کی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے

تنظیم کا مطالبہ ہے، کہ جبری گمشدگیوں اور لاپتہ بلوچوں کی ماورائے قانون قتل کا مکمل سدباب کیا جائے، تمام لاپتہ افراد کو منظر عام پر لاکر انہیں قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔ اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔