پسنی: فوجی آپریشن جاری، ڈرون طیاروں کی پروازیں

1
فائل: پاکستانی ڈرون، بولان فوجی آپریشن

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے تحصیل پسنی میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق کل مغرب کے بعد ڈرون طیاروں کی پروازیں کی گئیں اور صبح کے وقت فوج کی بڑی تعداد پہاڑی علاقوں میں داخل ہو گئی۔

تاحال کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں، جبکہ حکام کی جانب سے بھی اس بارے میں کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بیشتر علاقے غیر اعلانیہ فوجی آپریشنز کے زد میں ہیں، جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔