پسنی، جھاؤ حملے اور واشک میں ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

140

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 19 فروری کو پسنی کے علاقے کلانچ میں ڈوکی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور کارروائی میں 18 فروری کو بی ایل ایف کے سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے زیرکانی میں گھات لگا کر فوجی قافلے پر بھاری ہتھاروں سے حملہ کیا۔ 

میجر گہرام بلوچ کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب قابض فوج ڈولیجی فوجی کیمپ سے نکل کر آپریشن کی غرض سے کورک کی جانب جا رہی تھی، اس حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ باقی اہلکار اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ 

ترجمان کے مطابق اس حملے کی زد میں آنے والے قافلے کی کمک کے لیے مزید فوجی دستے حرکت میں آگئے جنہیں بی ایل ایف کے اسنائپر ٹیم نے نشانہ بنایا جس میں دو مزید فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہو گئے، اس کارروائی میں مجموعی طور پر چار فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جس کے بعد دشمن اہلکار پسپا ہو کر واپس چلے گئے۔

 ترجمان نے کہا کہ اسی روز 18 فروری کو سرمچاروں نے واشک، رخشان کے علاقے پتک میں سی پیک شاہراہ پر تین گھنٹے تک ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران سرمچاروں نے علاقے میں قابض فورسز کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ 

انہوں نے کہا اس کارروائی کا مقصد علاقے میں دشمن فوج اور اس کے ایجنٹس کی نقل و حرکت کو روکنا اور متحرک فوجی دستوں اور ایجنٹس کو پکڑنا اور نشانہ بنانا تھا۔

 ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ پسنی میں قابض فوج کی چوکی اور جھاؤ میں فوج قافلہ اور اس کی کمک  پر حملے میں چار اہلکاروں کی ہلاکت، اور واشک میں سی پیک شاہراہ پر ناکہ بندی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔