آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔
ممبئی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیپال کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔
185 رنز کے ہدف کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا، نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔
آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم انگلش بولر سیم کرن نے عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور نیپال کی ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔
اس سے قبل ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔
گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا ، پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
جواب میں کیویز نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


















































