نوشکی کے علاقے احمد وال میں بلوچ لبریشن آرمی نے پاکستانی فوج کے کیمپ سمیت پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اس سے قبل گلنگور کے علاقے میں ایک مرکزی کیمپ پر بی ایل اے نے کنٹرول حاصل کیا تھا۔
احمد وال کا نوشکی شہر سے فاصلہ 20 کلومیٹر ہے جبکہ 34 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گلنگور میں پاکستانی فوج کے پوسٹ کو بھی کنٹرول میں لیکر تمام اسلحہ و جنگی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
دوسری جانب آج پانچویں روز بھی نوشکی شہر میں بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول برقرار ہے، فورسز ہیڈکوارٹرز کی جانب فائرنگ و دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی تاہم شہر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بروقت معلومات تک رسائی ممکن نہیں۔
واضح رہے بلوچ لبریشن آرمی نے ہفتے کی صبح بلوچستان کے 12 شہروں میں بیک وقت حملوں کا آغاز کرتے ہوئے اپنے “آپریشن ھیروف” (کالی آندھی) کا اعلان کیا تھا۔ اس آپریشن کے تحت کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، خاران، مستونگ، قلات، خضدار، گوادر، پسنی، تربت، تمپ میں بڑے پیمانے پر کاروائیاں کی گئی۔
آج پانچویں روز بھی بلوچستان کے کئی علاقوں میں معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے ہیں۔ انٹرنیٹ سروس، ٹرین سروس اور مرکزی شاہراہوں پر آمد و رفت معطل ہے۔















































