خضدار پولیس چوکی پر مسلح افراد کا قبضہ، گاڑیاں نذرِ آتش، تفتیش کے بعد پولیس اہلکار رہا

0

مسلح افراد نے پولیس چوکی پر قبضہ کرکے وہاں موجود اہلکاروں کو تحویل میں لے لیا تھا۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں ایک بار پھر مسلح افراد کی آمد کی اطلاعات ہیں، مسلح افراد نے پولیس چوکی پر قبضہ کرکے تمام اہلکاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے پولیس کا اسلحہ ضبط کیا، گاڑیاں نذرِ آتش کر دیں، جبکہ تفتیش کے بعد تمام اہلکاروں کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ گزشتہ سال بھی متعدد بار بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے شہر کا کنٹرول سنبھالا گیا تھا۔

حالیہ کارروائیوں کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔