وڈھ کے رہائشی تین افراد کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، واقعہ کے خلاف دھرنا جاری۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال ہڑنبو ڈیم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے وڈھ کے رہائشی تین افراد عبدالصبور ولد مولابخش لانگو، ڈاکٹر عبدالرشید ولد گہورخان میروانی اور منورلعل ولد چھتومل کو قتل کردیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر قریبی ہسپتال پہنچایا اور کارروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردیں۔
پولیس کے مطابق مذکورہ افراد پکنک منانے وڈھ سے نال گئے ہوئے تھے، واقعہ کے خلاف وڈھ کے مقام کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جارہا ہے۔















































