تربت: نوجوان نے خودکشی کر لی

130

تربت کے علاقے بہمن میں جلال ولد سالونک نامی نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے محرکات میں گھریلو تنازعات، غربت، ذہنی دباؤ، اور بعض اوقات فورسز کی جانب سے دباؤ یا بلیک میلنگ جیسے عوامل شامل ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصے میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے خطے میں ایک گھمبیر صورتحال پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے ان مسائل کے حل اور ذہنی صحت کی بہتری کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ ایسے سانحات کو روکا جاسکے۔