تربت سیٹلائیٹ ٹاؤن میں گھر پر بم حملہ، تین افراد زخمی

0

تربت کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کو  حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تربت حملہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں عارف ٹھیکیدار المعروف کلاہو نامی شخص کے گھر پر کیا گیا،  دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جن میں عارف ٹھیکیدار خود بھی شامل ہیں جو شدید زخمی ہیں۔

ٹیچنگ اسپتال تربت کے ایم ایس کے مطابق تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔