بلوچستان میں کشیدگی برقرار، نوشکی کے بعد خاران کو ملانے والی مرکزی پل تباہ

0

مسلح افراد نے بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کو آپس میں جوڑنے والے مرکزی پلوں کو بارودی مواد سے تباہ کردیا ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق نوشکی کے علاقے گلنگور کے بعد مسلح افراد نے خاران اور بسیمہ کو ملانے والے پل کو ساروان کے مقام پر بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نوشکی کی مرکزی شاہراہ پر بڑے پیمانے پر بلوچ آزادی پسند تنظیم بی ایل اے کے ارکان موجود ہیں جبکہ کیشنگی سے کردگاپ تک آر سی ڈی شاہراہ پر بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول برقرار ہے۔

واضح رہے کہ خاران، نوشکی، کوئٹہ اور بسیمہ ان اضلاع میں شامل ہیں جنہیں حالیہ ہفتے کے روز بلوچ لبریشن آرمی نے آپریشن ہیروف (مرحلہ دوم) کے تحت حملوں کا نشانہ بنایا تھا، جہاں مختلف مقامات پر آج پانچ روز گزر جانے کے باوجود جھڑپوں اور حملوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔