کچھی میں مواصلاتی ٹاور اور ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

158

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ چوکی نمبر چھ کے قریب سوئی جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ دریں اثناء ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے ڈھاڈر کے قریب جاسوسی کے لیے نصب یوفون ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کر کے تباہ کر دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی ان حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔