دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے حکام کو دو افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنھیں تحویل میں لیکر شناخت کے لئے اسپتال لایا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد لاشیں پھینکی گئی ہے۔
دونوں لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے، جنھیں شناخت کے لئے بسیمہ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔



















































