بلیدہ اور مستونگ میں قابض پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بلوچ لبریشن آرمی

40

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر جانی نقصانات سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کیچ کے علاقے بلیدہ، گلی میں آج بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ قابض فوج کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کررہے تھے۔ حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک اور مزید ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے منگل کی شب مستونگ شہر میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ پر گرنیڈ لانچر سے گولے داغ کر دشمن فوج کے پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ حملوں میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔