بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 28 اکتوبر کی صبح 8:00 بجے کے قریب کیچ، بلیدہ کے علاقہ ریکو روگان کے مقام پر قابض پاکستانی پیرا ملٹری فورس فرنٹیئر کور (ایف سی) کے تین موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد سرمچاروں نے ہلاک اہلکاروں کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کو قبضے میں لے کر ضبط کرلیا اور منصوبہ بندی کے مطابق آپریشن مکمل کرنے کے بعد محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچار ایک منظم جنگی حکمت عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے شہروں اور پہاڑی علاقوں میں دشمن فورسز پر متواتر حملے کررہے ہیں جس کی وجہ سے فورسز نفسیاتی و اضطرابی کیفیت میں مبتلا ہیں، ان کا مورال پست ہوگیا ہے اور سپاہیوں کا مورال بلند کرنے کی خاطر اپنے ہلاک اہلکاروں کو چھپانے اور عام شہریوں کو جبری اٹھا کر جعلی مقابلوں میں قتل کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان کے علاقے کیچ بلیدہ میں قابض پیرا ملٹری فورس پر حملے میں تین اہلکاروں کو ہلاک اور ایک اہلکار کو زخمی اور ان کا اسلحہ ضبط کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن قوتوں پر حملے جاری رہینگے۔












































