ہوشاب تل میں قائم قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرکے جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بی ایل ایف

81

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کے کہ دس اگست کو شام پانچ بجے کے قریب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے ہوشاپ کے علاقے تل میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر دو سمتوں سے منظم حملہ کیا۔

ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران سرمچاروں نے راکٹ لانچروں سے متعدد مارٹر گولے داغے اور بھاری و خودکار ہتھیاروں سے مسلسل گولہ باری کی جس سے دشمن کی پوزیشنز شدید متاثر ہوئیں اور اسے بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ہوشاپ تل میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فورسز پر حملے آزاد بلوچستان تک جاری رہیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ معرکے کے دوران تنظیم کی میڈیا ٹیم سے منسلک سرمچاروں نے حملے کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کی ہے جو جلد تنظیم کے آفیشل میڈیا پلیٹ فارم آشوب پر شائع کی جائے گی۔