بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں واقع پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے, یہ واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے زامران کے علاقے نرم کے مقام پر پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔
تاحال سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آیا ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔