کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر واقع بکرا منڈی کے قریب پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دستی بم پھینکا، جس سے زور دار دھماکہ ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او شدید زخمی ہوئے، جبکہ دو دیگر اہلکار بھی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیے گئے ہیں۔
پولیس اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔