سبی: پاکستانی فورسز کا املاک پر قبضے کی کوشش، مقامی افراد کی مسلح مزاحمت، تین اہلکار زخمی، فورسز پسپا

447

بلوچستان کے علاقے سبی میں پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی پر دھاوا بولتے ہوئے املاک پر قبضے کی کوشش کی ہے جس پر لوگوں نے مسلح مزاحمت کرتے ہوئے فورسز کو پسپا کردیا، جھڑپوں میں تین اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی ایک گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

مقامی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ روز سبی کے علاقے لہڑی میں گوڑی کے مقام پر پاکستانی فورسز نے علاقے کا گھیراؤں کرکے سپاہی ولد ہزار خان نامی شخص کے املاک پر قبضے کی کوشش کی جن میں ایک روسی ٹریکٹر بھی شامل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فورسز اہلکاروں نے جب املاک پر قبضے کی کوشش کی تھی مذکورہ شخص و رشتہ داروں نے مزاحمت کی جس کے بعد مسلح جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا جو گذشتہ رات دیر تک جاری رہیں، جھڑپوں میں فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوگئے، ان کی ایک گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ فورسز کی کمک کیلئے سبی سے فورسز کی مزید نفری بھی پہنچی تاہم انہیں پسپائی اختیار کرنی پڑی۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی عمائدین کی کوششوں سے فورسز کو علاقے سے مشروط جانے کی دی گئی کہ وہ اپنی گاڑیاں مذکورہ علاقے میں چھوڑ کر پیدل نکلیں گے، بعدازاں فورسز کی گاڑیاں مقامی افراد نے ان تک پہنچائی۔ ضلعی حکام نے تاحال اس حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے گذشتہ دنوں قلات کے علاقے شیخڑی اور مورگند میں مقامی آبادی کے مکانات کو بلڈوز کردیا تھا، فورسز ٹیوب ویلز اور ان پر نصب سیلر پلیٹس کو بھی ناکارہ کرکے مقامی آبادی کو علاقے چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔ فورسز نے علاقے میں جنگلات کو بھی بلڈوز کرکے تباہ کردیا تھا۔