زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف 

66

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے بی ایل ایف سرمچاروں نے 13 جون کی سہ پہر 3:30 بجے زامران کے علاقہ گیشتردان میں مبارکی ہل پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان کے مطابق اسی وقت سرمچاروں کے دوسرے دستہ نے کیمپ کے قریب تعمیراتی کمپنی کے ایک سرکاری بلڈوزر کو نشانہ بنا کر کمپنی کی مشینری کو آگ لگادی۔

بی ایل ایف ترجمان نے کہا ایک اور کاروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 14 جون کی رات 09:00 بجے کے قریب  گریشہ سرریج کراس پر قائم پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے انتہائی قریب سے  دشمن کو نشانہ بنایا جس سے کیمپ کے باہر کھڑا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ 

میجر گہرام بلوچ نے کہا حملہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا حملے کے جواب میں دشمن فوج نے سرمچاروں کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سرمچار حملے کے بعد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران اور گریشہ میں پاکستانی فورسز پر اور تعمیراتی کمپنی پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔