تربت: پاکستانی فورسز کا آبادیوں پر چھاپہ، 17 افراد جبری لاپتہ

249

ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کوشک ملک آباد میں پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپہ، تشدد اور درجنوں افراد جبری گمشدہ کیے گئے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رات گئے پاکستانی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئے۔

ان کے مطابق تربت کے نواحی علاقوں ملک آباد اور کوشک میں گزشتہ شب فورسز نے ایک وسیع سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران فورسز نے  عبدالرحمن ولد عبدالمجید، حمل امام ولد امام بخش، ظہور احمد ولد مراد حاصل، خلیل احمد ولد مراد حاصل، اخلاق ولد ظہور احمد، طیب ولد پیر محمد، ملنگ ولد غلام محمد، نصیب ولد نسیم احمد، علی احمد ولد غلام محمد، محبوب ولد محمد، حامد ولد محمد، فدا ولد علی احمد، عمیر ولد علی احمد، شاہ سلیم ولد الطاف، حفیظ ولد عبدالواحد اور ادیب ولد عبدالواحد ساکنان کوشک ملک آباد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔

تاحال دیگر جبری افراد کی شناخت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق فورسز نے گھروں پر چھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔