جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طالب علم دوسری مرتبہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہوگیا۔
لواحقین کے مطابق صغیر احمد ولد غلام قادر جنہیں پہلی مرتبہ 20 نومبر 2017 کو جامعہ کراچی سے جبری گمشدہ کیا گیا تھا ۔ وہ ایک سال تک جبری لاپتہ رہا اور پھر رہا کر دیا گیا۔
تاہم اب انہیں دوسری مرتبہ گذشتہ شپ ، جب وہ تربت سے کراچی سفر کر رہا تھا تو پاکستانی فورسز نے اسے دوبارہ حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے ۔
لواحقین نے انکی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔