کراچی اور پسنی سے دو مزید افراد کے جبری لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، صمد بختیار ولد بختیار، سکنہ پسنی چکولی، کو پاکستانی فورسز نے 26 مئی کی شب دو بجے پسنی شہر کے وارڈ نمبر 1 سے جبری طور پر لاپتہ کیا۔
لواحقین کے مطابق، صمد کو سانس کی تکلیف لاحق ہے اور اس کی حالت نازک ہے، جو کہ نہایت تشویش کا باعث ہے۔ وہ ایک عام ماہیگیر ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے بحفاظت بازیاب کیا جائے۔
دریں اثنا، کراچی کے علاقے ہاکس بے سے رمیز بلوچ نامی شخص کو بھی پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔