ضلع کیچ کی تحصیل مند میں سرکاری حمایت یافتہ اور علاقے میں سرگرم منشیات فروش گروہ سے تعلق رکھنے والے مسلح کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مند براہوئی ریک کے رہائشی سابقہ لیویز اہلکار مزار کو گولیاں ماری گئیں۔ علاقے میں طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث انہیں تربت لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔
مقامی افراد نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہوں کو لگام دی جائے، جن کی وجہ سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال شدید خراب ہو چکی ہے اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔