کچی میں موبائل ٹاور تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یو بی اے

226

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب 12 بجے کے قریب ضلع کچی کے علاقہ سنی لنڈو میں قائم یوفون موبائل ٹاور کو مشینری سمیت نذر آتش کر کے تباہ کردیا۔

یو بی اے ترجمان کے مطابق مذکورہ مبائل ٹاور علاقے میں بلوچ سرمچاروں کے مخبری کے لیے قابض فورسز کے زیر استعمال تھا۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہمارے حملے آزاد بلوچستان کی حصول تک جاری رئینگے۔