پنجگور میں قابض فوج کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا – بلوچ لبریشن آرمی

250

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج پنجگور کے علاقے جائین پروم میں ایک حملے کے دوران قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی حملے کے ذریعے فوجی قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔