بولان، جعفر ایکسپریس قبضہ: جیٹ، ڈرون طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آپریشن جاری

708

بولان میں بلوچ لبریشن آرمی کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو قبضے میں لیے جانے کو بیس گھنٹے ہوچکے ہیں، تاحال بی ایل اے کے مطالبات کے حوالے سے حکام نے کوئی پیش رفت نہیں کی ہے۔

پاکستان فوج کی جانب سے گذشتہ روز سے علاقے میں آپریشن کی جاری ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹر، ڈرون طیارے اور جیٹ طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

گذشتہ شب پاکستان فوج کی جانب سے ڈرون طیاروں سے گولے داغے گئے تھے تاہم دھماکوں میں مغویوں اور جنگجوؤں کے نقصانات کی خبریں موصول نہیں ہوسکی۔

بی ایل اے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے خلاف قابض پاکستانی فوج نے ایک بار پھر غیر ذمہ دارانہ اور احمقانہ عسکری جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون حملے کیے اور دو گولے فائر کیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی بزدلانہ اور بےحس بمباری کے جواب میں مزید 10 یرغمالی اہلکاروں کو ہلاک کیا جائے گا۔ بی ایل اے دشمن کو تنبیہہ کرتی ہے کہ اگر پاکستانی فوج نے دوبارہ کوئی جارحیت کی، چاہے ایک بھی گولی فائر کی گئی، تو مزید 10 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔