بلوچستان کے علاقے کیچ میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف مقامات پر نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔
فورسز کو ضلع کیچ کے نواحی علاقے زامران کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے کہنا کہ کل بارہ بجے اور شام کے وقت فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پہلا حملہ زامران کے علاقے چُر مبارک کے مقام پر قائم چوکی پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ پگنزان کے مقام پر قائم فورسز کے چوکی پر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ان حملوں میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔