بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے چوبیس جنوری کی رات نو بجکر پچاس منٹ پر کوئٹہ کے علاقے تیرہ میل پر قائم قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چیک پوسٹ کے اندر گرنے کی وجہ سے دشمن کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں کے پہ درپے شہروں میں حملوں کی وجہ سے دشمن کا گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔ کوئٹہ جیسے شہر میں جہاں دشمن نے ہرجگہ کیمرے نصب کیئے ہیں لیکن سرمچار خود کو کیمروں سے بچاکر حملے کر رہے ہیں، یہ ان کی گوریلا جنگی حکمت عملیوں کی واضح کامیابی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔اور سرزمین کی آزادی تک حملوں جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔