ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کم از کم نو افراد لاپتہ

1

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر کم از کم نو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت رستم ولد علی شیر بگٹی ،سکندر ولد علی خان بگٹی، محمد ولد ہاشم بگٹی، علی شیر ولد جنگھیان بگٹی، جمال دین ولد شاہ میر بگٹی، داد خان ولد اخلاق بگٹی، موج علی ولد جنگھیان بگٹی، سندر ولد عالی بگٹی اور عالی ولد شاہ میر بگٹی ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی، حمزانی کالونی میں فرنٹیئر کور اور سی ٹی ڈی چھاپہ مارکر گھروں کو لوٹ کرکے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاپتہ ہونے والے نو کی شناخت ابتک ہوسکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔